ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد’’شاہینوں ‘‘کی رات کے’’ اندھیروں‘‘ میں وطن واپسی

Published on March 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

index
قومی ٹیم کے 6 کرکٹرز محمد حفیظ، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد عامر، وہاب ریاض اور شعیب ملک ہیڈ کوچ وقار یونس،
اور منیجر خاب عالم کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے،
تو وہاں موجود لوگوں نے شیم شیم کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا، قومی ٹیم کے کھلاڑی پی سی بی کی بس کے ذریعے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں سے وہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے
کراچی / لاہور(یوا ین پی) آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شکست فاش کھانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی رات گئے مختلف پروازوں سے دبئی کے راستے واپس وطن پہنچ گئے۔قومی ٹیم کے 6 کرکٹرز محمد حفیظ، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد عامر، وہاب ریاض اور شعیب ملک ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر خاب عالم کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے شیم شیم کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی پی سی بی کی بس کے ذریعے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں سے وہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔سرفراز احمد، انور علی، شرجیل خان اور خالد لطیف کراچی پہنچے تو وہاں پر کسی نے بھی ان سے کوئی بات تک نہ کی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی تصویر بنوانا پسند کی۔ چاروں کھلاڑی خاموشی سے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے 2 کرکٹرز عماد وسیم اور محمد نواز راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور پھر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔رات کی تاریکی میں گھروں کو لوٹنے والے کرکٹرز کو دن کے اجالے میں دلبرداشتہ شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا رہے گا۔ کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی ناکامی کا سامنا کرتے رہے ہیں، اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بڑوں سے مشاورت کے بعد ہی کروں گا۔سخت تنقید کا نشانہ بننے والے ہیڈ کوچ وقار یونس لاہور میں بورڈ کے اعلیٰ حکام سے صلاح و مشورہ کرکے اہم فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کراچی اور کچھ لاہور اتریں گے۔ یواین پی کے مطابق پرواز اڑان کے کچھ دیر بعد ہچکولے بھی کھانے لگی جس کی وجہ سے تمام مسافر اور کھلاڑی استغفار کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme