نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

کرائسسٹ چرچ(یواین پی) سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، کیوی ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 16.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 117 رنز بنائے گئے، اوپنر فن ایلن 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے 49 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سہ فریقی سیریز کا پانچواں میچ کل 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 13 اکتوبر کو چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے۔ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes