فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے مزیدچارمریض داخل‘کنفرم مریضوں کی تعداد15ہوگئی

Published on October 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے مزیدچارمریض داخل‘کنفرم مریضوں کی تعداد15ہوگئی ڈاکٹروں کی آئسولیشن وارڈ میں جان بچانے کی کوششیں جاری‘ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الائیڈ ہسپتال میں مزید 4 مریض داخل ہونے سے مجموعی تعداد 13تک پہنچ گئی جس میں 11مشتبہ مریض 2کنفرم شامل ہیں جبکہ آئسولیشن وارڈ میں مجموعی طور پرکنفرم مریضوں میں فیصل آباد سے 10‘لاہور سے ایک‘اسلام آباد راولپنڈی اور سندھ سے ایک ایک مریض داخل ہونے والوں میں شامل ہیں فیصل آباد میں شہری ودیہی علاقوں میں عوام کی دہائی کے باوجود سپرے نہ کروایا جا سکا نہ ہی بچاﺅ کیلئے تاحال مناسب اقدامات اٹھائے جا سکے گلیوں‘محلوں‘پرائیویٹ وسرکاری عمارتوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال‘کھڑے ہوئے پانی کے باعث ڈینگی کے لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا‘عوام مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے کرب ناک صورتحال سے دوچار‘مہنگے داموں پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ڈینگی کے ٹیسٹ غیر معیاری مچھر مار ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی رک نہ سکا شہریوں کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme