زرعی ماہرین کاشتکار وں اور حکومت کو ایک پیج پر آنا ہو گا چوہدری شہباز اختر

Published on October 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

طویل المدتی منصوبہ بندی اور کسانوں کے لئے فوری ریلیف وقت کی ضرورت ہے
اوکاڑہ(یواین پی) ڈائریکٹر ایگریکلچر ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ غذائی خود کفالت کی منزل کا حصول جدید زراعت اور زرعی مداخل کے اخراجات کو کم کرنے سے ممکن ہے موجودہ صدی غذائی بحران جیسی مشکل صورت حال پیش کر رہی ہے جس کے لئے زرعی ماہرین کاشتکار وں اور حکومت کو ایک پیج پر آنا ہو گا طویل المدتی منصوبہ بندی اور کسانوں کے لئے فوری ریلیف وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کے لئے معیاری صحت مند خوراک پیدا کر سکیں ہمیں آلو کے ساتھ ساتھ گندم ،کپاس ،چاول اور گنے کی کاشت پر بھی بھر پور توجہ دینی ہے تاکہ ہم بہتر انداز میں اپنے ملک اور ریجن کے دیگر ممالک کی غذا کی ضرورت کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار پوٹیٹو وجیٹیبل ، فروٹ گروور ایسوسی ایشن اور جالندھر پاکستان لمیٹڈ کے اشتراک سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے پوٹیٹو سوسائٹی کے صدر چوہدری مقصود جٹ ،پوٹیٹو ٹشو کلچر کے ماہر علی مردان خان سمیت زرعی ماہرین نے خطاب کیا ماہرین نے جدید زراعت کی اہمیت ضلع اوکاڑہ میں آلو کی کاشت ،ٹشو کلچر کے بیماری سے پاک بیج کی اہمیت ،متوازن کیمیائی کھادوں ،فصل کی کاشت اور برداشت ،بیج کو بیماریوں سے پاک رکھنے کے طریقہ کار سے متعلق کاشتکاروں کو آگاہی دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题