رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ

Published on October 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

لاہور (یواین پی) مشیر داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی معاونت کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نئے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ عہدہ سنبھالتے ہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر داخلہ پنجاب نے صوبائی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog