کوئٹہ،مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹی جاں بحق

Published on January 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

 

کوئٹہ (یواین پی)بلوچستان کے سب سے بڑے شہر و دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے عبدالولی چوک کے قریب واقع ایک مکان کی چھت گر گئی۔متاثرہ مکان کی چھت کے ملبے تلے دب کر ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی خواتین کو طبی امداد دی گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کی بچی شامل ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ مکان کچا تھا اور چھت پر برف پڑی ہوئی تھی، کمزور چھت برف کے وزن کی وجہ سے گری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme