جاوید ملک فلم’’ہوٹل‘‘ کے آفیشل ٹریلر اور ڈیجیٹل پوسٹر کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی ہونگے

Published on May 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

Javid
لاہور(یواین پی )پاکستانی سفیر اورپرائم منسٹر کے خصوصی نمائندے برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے پاکستان کی پہلی سائکو فیچرفلم اور بالی ووڈ کی پہلی ایسی فلم جو لالی ووڈ میں بنائی گئی ہے اس کی بین الاقوامی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فلم کے’’ آفیشل ٹریلر‘‘ اور’’ ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے، یہ خصوصی تقریب رواں ہفتے میں متحدہ عرب امارات میں متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اس موقع پربین الاقوامی شہرت یافتہ فلمسٹار میرا اورفلم کے دیگر ستارے بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے، ماضی میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ پاکستانی سفارت کار نے کسی فلمی پروجیکٹ کی سرپرستی کی ہو، جاوید ملک پاکستان کے حوالے سے متحدہ عرب و امارات میں اقتصادی و ثقافتی حوالے سے اور خاص میڈیا کے حلقوں میں پنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں، گزشتہ روز امریکی تجزیہ نگارکلف ورڈ بگل نے ’’ہوٹل‘‘ فلم سے متعلق کہا ہے کہ یہ پاکستان میں تبدیلی لائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题