ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

Published on September 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد/کراچی/لاہور(یو این پی) کراچی سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جمعہ کو عید میلادالنبیۖ کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعاؤں سے ہوگا۔ جشن ولادت مصطفی صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل منعقد ہوں گی۔ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے آج جمعے کے روز ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کراچی کے کئی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں، جو جشن میلاد کے مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گے۔ترجمان جماعت اہلسنت کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس عید میلاد النبی جمعہ 3 بجے دوپہر بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلسہ میلاد 5 بجے شام نشتر پارک میں ہوگا، نماز عصر، مغرب نشتر پارک میں ادا کی جائے گی۔جلوس اور جلسہ کے انتظامات جماعت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزار رضاکار اسکاؤٹس انجام دینگے۔ جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کراچی سمیت صوبے بھر میں جشن عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ شہر شہر درود سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔ گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکای اور نجی عمارتوں، گلیوں، بازاروں، گھروں اور مساجد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کے آغاز سے ہی کراچی کے کئی علاقے برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں۔مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جشن ولادت رسولﷺ کی مناسبت سے شہر میں مختلف مقامات پر نیاز اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes