ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

Published on October 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 657 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 950 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 814 روپے اضافے سے ایک لاکھ27ہزار143 روپے ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy