پاکستان سمیت دنیابھر میں پرندوں کی نقل مکانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

index
اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیابھر میں پرندوں کی نقل مکانی کا عالمی دن آج-12 مئی بروز منگل کو منایا جائے گا ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں کی نسل کی بقاء اورتحفظ کے لئے آگاہی پیداکرنا ہے ان پرندوں کو موسمی شدت ،موسمی تغیر ،ماحول میں مسلسل تبدیلیوں اور پرنددہ دشمن انسانوں سے شدید خطرات لاحق ہیں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 350اقسام کے پرندے موسم کی شدت سے بچنے کے لئے دوسرے ممالک کو ہجرت کرجاتے ہیں اور وہ موسم واپس آتے ہی اپنے اصل خطے کی طرف لوٹ آتے ہیں پرندوں کی بقاء اور تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے زیراہتمام عوامی شعور بیدارکرنے کیلئے آگاہی تقریبات منعقد ہونگی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy