پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

Published on October 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

برسبین (یواین پی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔ 155 رنز کے تعاقب میں155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائےتھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نےمقررہ اوورز میں6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا ، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہوگئے ،افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی جس کے بعد حارث روف اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔ افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 37 گیندوں پر 51 اور عثمان غنی نے 20 گیندوں پر 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy