پاکستان دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک ہے، سروے

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

05
کراچی(یو این پی)عالمی سطح پر ہونے والے سروے میں پاکستان کو دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔غیر ملکی ادارے ’’نمبیو‘‘ کی جانب سے کیے گئے سروے میں دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں رہائشی انڈیکس 24.14 ہے جو اسے دنیا کا سستا ترین ملک بناتا ہے۔ اس فہرست میں لاطینی امریکا کا ملک’’مالودوا‘‘ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر شامل ہے جب کہ فہرست میں قازقستان اور نیپال بھی شامل ہیں۔ سروے کے مطابق فلپائن، جنوبی افریقا، رومانیہ، کولمبیا اور سربیا بھی سستے ممالک کی فہرست میں آتے ہیں۔نمبیو سروے  کے مطابق  اس سروے میں کسی ملک میں کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے 50 آئٹمز، ریستوران، کپڑے، ٹیکسی ، انٹرنیٹ اور موبائل فون بلز کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق  دنیا میں سب سے سستی رہائش اور کھانا نیپال میں ملتا ہے۔ کیوبا میں عوامی ٹرانسپورٹ، بجلی اور سینیما اس فہرست میں سب سے سستت ہیں۔ فہرست میں رومانیہ میں انٹرنیٹ اسپیڈ سب سے بہتر ہے اور بوسنیا واحد ملک ہے جہاں آبادی کی اکثریت شہروں کی بجائے دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes