عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں نکال سکتا،بلاول بھٹوزرداری

Published on December 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

02
کراچی(یو این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاکھ کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ، ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، اور دیتے رہیں گے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ملیر میمن گوٹھ میں جیالوں سے خطاب میں کہا کہ ملیرذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے چاہنے والوں کا ضلع ہے، پیپلزپارٹی کواپنے نظریئے سے کوئی نہیں ہٹاسکتا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا راستہ روکا ہے،ہمارے راستے پرمارشل کی دیواریں کھڑی کی گئیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے نظریات سے ہٹ گئی ہے،عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog