سلیکٹڈ پھر سلیکٹ ہونے کی جدوجہد کررہا: بلاول

Published on October 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

کراچی:(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب خود مانتا ہے اس کے ہاتھ میں کوئی اختیار نہیں تھا، اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دینا چاہیے تھا، جھوٹا آدمی ہر شخص پر الزام لگاتا ہے، خود سب سے بڑا چور نکلا، ہم آگے جاکر بھی اس کٹھ پتلی کو شکست دیں گے، اس کی پوری کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، پہلے بھی سلیکٹڈ اب دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کی جدوجہد کر رہا ہے۔کراچی کے علاقے ملیر کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملیر کے جوانوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، جیالوں نے ثابت کر دیا کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، جیالوں نے ہردور کے فرعون، آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سلیکٹڈ، نااہل، نالائق، ناجائز کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کیا، آپ نے نااہل کو تاریخی شکست دلوائی ہے، یہ نوجوان حقیقی آزادی کی اصل جنگ لڑ رہے ہیں، 2018 میں آپ کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا، چار سال پورے پاکستان کے عوام نے نقصان بھگتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy