وہ اداکار جو حسیناؤں کا روپ دھارکر چھا گئے

Published on April 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 799)      No Comments

7777
لاہور :(یو این پی)بالی ووڈ انڈسٹری اپنے اداکار اور اپنی فلموں کی کہانیوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور اس انڈسٹری میں ایک سے ایک زبردست اداکار موجود ہے۔آپ اسی بات سے اندازہ لگالیں کہ جب میل اداکاروں نے فی میل کا کردار ادا کیا تویہ کردار بھی انہوں نے بخوبی نبھایااور چھا گئے۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے فی میل کا کردار بھی اداکیا۔
گووندا اپنی دم دار اداکاری کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں اور جب ان کو فی میل کا کردار نبھانا پڑا تو وہ بھی بخوبی سرانجام دیا اور ایسا معلوم ہی نہیں ہورہا تھا کہ یہ گووندا ہی ہیں۔
شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ کے نام سے جانے جاتے ہیں انہوں نے بھارتی انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کے ایک فلم

079078

پیش کی وہ اپنی فلم تری مورتی اور ڈپلیکیٹ میں لڑکی کا کردار بھی اداکرچکے ہیں۔
عامر خان بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں اس کی وجہ سے ان کی متاثر کن اور نتیجہ خیز کہانی پر مبنی فلمیں، عامر خان نے فلم بازی میں ایک لڑکی کا روپ دھاراجس میں وہ کسی بھی طرح خوبصورت لڑکی سے کم نہیں لگ رہے تھے اور یہ کردار نبھانے پر انہوں نے اپنے مداحوں سے بے شمار داد سمیٹی۔

077
رتیش دیشمک نے اب تک متعدد فلموں میں لڑکی کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے پہلی بار فلم اپنا سپنا منی منی میں لڑکی کا کردار ادا کیا تھا یہ ایک مزاحیہ فلم تھی اور اس میں رتیش دیشمک نے فی میل کے روپ میں بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
رشی کپور ایک نہایت خوبصورت اور معصوم سے دکھنے والے اداکار ہیں اور ان کی اداکاری بھی کافی دم دار ہوتی ہے لیکن جب انہوں نے فلم رفو چکر میں ایک لڑکی کا روپ دھارا تو کوئی انہیں پہچان بھی نہیں پارہا تھا کہ یہ وہی رشی کپور ہیں جنہیں وہ ہمیشہ دیکھتے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes