آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی، شیخ رشید

Published on October 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں نے پاکستان کی گندی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی، اہم تعیناتی آصف زرداری اور نوازشریف کے کہنے پر نہیں ہوگی،تمام لوگوں کو احساس ہے کہ ملک بیٹھ رہا ہے ۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن یہ میری ڈیڈ باڈی سے گزر کر جائیں گے، مذاق بنایا ہوا ہر روز ایف بی آر کا نوٹس آرہا ہے، اس حکومت میں گندا کردار رانا ثناء اللہ کررہا ہے، رانا ثناء اللہ کہتا ہم ڈرون ماریں گے ربڑ کی گولیاں ماریں گی، تمہیں اتنی فرصت ہی نہیں ملنی، رانا ثناء اللہ کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا بس بڑی باتیں کرتا ہے، اس حکومت کو گرانے میں سب سے زیادہ کردار رانا ثناء اللہ کا ہوگا۔چھ سیٹوں پر الیکشن سے عمران خان نے نقشہ بدل دیا ہے، پاکستان کی سیاست کیلئے آئندہ 10دن میں بڑے اہم ہوں گے ، کل راولپنڈی کی میٹنگ ہوئی ایٹمی پاور سے متعلق اچھا بیان دیا گیا، ریاستی اور عسکری ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، فوج ہمارا عظیم ادارہ ہے، ایٹمی دھماکا تین لوگوں نے کرایا تھا۔ پاکستان کی ف۔ عالم اسلام کی دنیا کی طاقت ور فوج ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme