ٹھٹھہ، پی پی پی کےزیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

Published on October 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments


ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی صادق علی میمن کی زیر نگرانی میں ان کی رہائش گاہ پر 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ قرآن و فاتح خوانی کا انعقاد کیا گیا – جس میں وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بین الصوبائی معاملات ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پی پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، سید محبوب عالم شاہ بخاری، ممتاز جلبانی، پیر زین العابدین جیلانی، عبدالحمید سومرو، مجتبٰی خشک، بھورو سرکی، عبدالخالق سومرو، عزیز پکیئڑو، نور حسن سرکی کے علاوہ دیگر ضلعی و مقامی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے قصید تعداد میں شرکت کی – اس موقع پر تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ، بلند درجات اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے – اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندہ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن ،سید ریاض شاہ شیرازی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کے واقعے کو آج 15 برس بیت گئے لیکن آج بھی ہم سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور سانحہ کارساز کے تمام شہداء کو ہم زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر 2007 کو لاکھوں افراد دنیا کی عظیم لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد بینظیر بھٹو کے والہانہ استقبال کرنے کے لئے کراچی ایئرپورٹ پہنچے ،جہاں لوگوں کے سمندر نے اپنی قائد کی طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا اور اس موقع پر کارساز کے مقام پر استقبال کے دورران وحشی درندے اور صفاک دہشتگردوں نے دو دھماکے کیئے جس میں 180 افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے – انہوں نے کہا کہ آج بھی سانحہ کارسازکے شہدا کے وہ تمام مناظر یاد آتے ہیں تو رو نگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور دل خون کے آنسو روتا ہے ،ہم سانحہ کارساز کے شہدا کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو اب بھی یاد کرتے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندہ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن ،سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس ملک کے اندر جمہوریت کے حصول کے لئے بہت بڑی اور عظیم قربانیاں دی ہیں جو کہ ناقابل فراموش ہیں ،18 اکتوبر بھی ان عظیم قربانیوں میں سے ایک عظیم قربانی کا دن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes