تعلیمی ترقی ملک و قوم کے عروج کی خشت اول ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا

Published on October 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی ملک و قوم کے عروج کی خشت اول ہے طالبعلم مستقبل میں اپنی کار کردگی قابلیت ،ہمت اور محنت سے پاکستان کا اثاثہ ثابت ہونگے جدید عوم سے آراستہ یہ نو جوان ملک کا قیمتی اثاثہ اور امیدوں کا محور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنےو الے اوکاڑہ ضلع کے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تعلیمی ترقی اور سرکاری تعلیمی اداروں کی کار کردگی کو مثالی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس میں اساتذہ کرام ،سربراہ ادارہ کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ہر تعلیمی ادارہ کا سر براہ روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی حاضری ،بچوں کی حاضری ،سلیبس کے مطابق لیکچرز سمیت 126 نکات پر مشتمل چیک لسٹ کو مکمل کریں گے سکول کے اوقات میں تفریح کے ٹائم پر اساتذہ اپنے اپنے سکولوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،معیاری فرنیچر کی دستیابی ،کلاس رومز میں معقول روشنی کے انتظامات سمیت کلاس رومز میں اساتذہ کے فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کے سرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج 60 فیصد سے زائد ہیںلیکن ان کو بہتر کیا جائے گا انہو ںنے بتایا کہ ضلع میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 20 ہزار روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جا رہا ہے جبکہ تحصیل کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو بالترتیب 15 ہزار 10 ہزار 5 ہزار دیئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے غیر نصابی سر گرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں کا اعتماد ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرنا ہے یہ ہونہار طالب علم نہ صرف اپنے ادارے کے لئے نیک نامی کا باعث ہیں بلکہ ضلع اوکاڑہ کے لئے بھی قابل فخر ہیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے تقریب میں تعلیمی اداروں کے سر براہان ،نمایاں شہریوں ،صحافیوں ماہرین تعلیم سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و¿ں میاں معظم وٹو ،مہر جاوید ،بلال اشرف سوہنا ،میاں مختار وٹو سمیت پوزیشن حاصل کرنے والوں کے طالبعلموں کے والدین نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes