فائرنگ اورٹریفک کے مختلف حادث میں 07 ا فرا د شدیدزخمی۔

Published on November 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 883)      No Comments

ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیاimages
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ کچہری روڈ ضلع کونسل کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 40سالہ ریاض احمد 35سالہ شہزاد منظور 32سالہ اسد حیات گرکرشدید زخمی ہوادوسرا حادثہ حویلی بہادر شاہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر سلیپ ہو نے سے پیش آیاجس سے 24سالہ حسینہ بی بی 22سالہ محمد عباس شدید زخمی ہو ا تیسرا حادثہ چناب پارک لنک روڈ پر تیزرفتار آٹو رکشہ کا ٹائر پھٹ کر اُلٹنے سے پیش آیا جس سے 50سالہ صاباں بی بی45سالہ ظہور احمد شدید زخمی ہو أ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

نجی سکول میں چھت والا پنکھا گرنے سے طالبعلم زخمی
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق جھنگ صدر کھیتیوں والا بازار میں ایک پرائیوٹ سکول کی چھت سے اچانک پنکھا گرنے سے 15 سالہ طالب علم ثناء بشیر اور18سالہ صنم فرید شدید زخمی ہوگئی ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی اپیل پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی اپیل پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث علاج کی غرض سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صرف ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہسپتال کے ایک ڈسپنسر مظفر نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ سرجن ڈاکٹر جمیل محسن کو اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایہ تھا کہ انہوں نے مبینہ طور اسے ایک مریضہ سے غیر اخلاقی حرکات کرنے کی شکایت پر ڈانٹا تھا ۔کوتوالی پولیس نے تشدد کے اس مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملزموں کو گرفتار کیا جائے اور جب تک ملزم گرفتار نہیں ہو تے ہڑتال جاری رہے گی۔

محکمہ صحت پنجاب ماں اور بچت کی صحت کے حوالے سے خصوصی ہیلتھ پروگرامز کے ذریعے انقلابی بہتری لا رہی ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان
جھنگ۔(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب ماں اور بچت کی صحت کے حوالے سے خصوصی ہیلتھ پروگرامز کے ذریعے انقلابی بہتری لا رہی ہے اور اس تناظر میں ضلع جھنگ میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے ہفتہ منایا جا رہا ہے جو 28نومبر2015تک جاری رہے گا۔یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدالقادر،ڈی ڈی ایچ او محمد نوید صفدر،تحصیل احمد پور سیال سے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار علی گل،شورکوٹ سے ڈاکٹر ظفر اقبال خان اور تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ڈاکٹر عابد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔اجلاس میں ای ڈی او ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ ماں اور بچے کا صحت مند ہونا دراصل معاشرہ کا صحت مند ہونا ہے اور اس دوران ضلع کی85یونین کونسلز کی 26لاکھ سے زائد آبادی کو فوکس کیا جارہا ہے جن میں 25لاکھ سے زائد آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقارعلی نے بتایا کہ اس خصوصی ہیلتھ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل پروگرام کی 54لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز،1320لیڈی ہیلتھ ورکرز جبکہ ایم این سی ایچ پروگرام کی 46کمیونٹی مڈ وائف اور92ویکسی نیٹرزفیلڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 2سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور 2سے5سال تک کی عمرکے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی ادویات جبکہ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر تمام شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کے بارے میں خصوصی ہدایات دے رہی ہیں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کی نگرانی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes