فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

Published on October 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا، فیٹف گرے لسٹ نکلنے کے بعد پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیلئے فیٹف سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ صدر فیٹف ٹی راجہ کمار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا، فیٹف گرے لسٹ نکلنے کے بعد پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ممبران پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن تھے، پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ، پاکستان نے اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کئے، فیٹف اجلاس نے کہا کہ انسدادی دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔صدر فیٹف نے قرار دیا کہ پاکستان نے 34 نکات پر عملدرآمد کیا ہے، پاکستان اب منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کو بہتر انداز میں روک سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog