اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نجات ملی۔ وزیراعظم

Published on October 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم شہبازشریف نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نجات ملی۔ عالمی سطح پر پاکستان کے عزت وقار کی بحالی پر قوم کو مبارک ہو، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نجات ملی۔عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی پر قوم کو مبارک ہو، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔ فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے مئوقف کو تسلیم کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes