وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ کی بنی گالہ میں ملاقات، آئی ایم ایف سے ہونےوالے مذاکرات پربریفنگ

Published on October 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں اسدعمرنے آئی ایم ایف سے ہونےوالے مذاکرات پربریفنگ دی ۔وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ کی ملاقات میں مشیرتجارت عبدالرزاق داود بھی موجودتھے جبکہ ملاقات میں ملک کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ اسدعمرنے آئی ایم ایف سے ہونےوالے مذاکرات پربریفنگ دی اورسابق دورمیں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاجبکہ وزیرخزانہ نے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔مشیرتجارت عبدالرزاق داود نے برآمدات بڑھانے سے متعلق اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کوشش کریں حکومتی پالیسیاں عام آدمی پراثراندازنہ ہوں، حکومت کمزورمعیشت کوسنبھالنے کی کوشش کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes