سندھ میں تمام خصوصی تعلیمی سینٹرز میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں صادق علی میمن

Published on October 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن کہا ہے کہ خصوصی بچے ہر طرح سے لائق، قابل اور بہت صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا پرفارم بھی کرتے ہیں، معاشرے میں انہیں اپنا ایک مقام دلانے کیلئے تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں تمام خصوصی تعلیمی سینٹرز میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واحد سندھ اسمبلی ہے جس نے اسپیشل ایجوکیشن کے متعلق ایک قانون پاس کرایا جس کے تحت ہر قسم کی معذوری کو ایڈریس کیا گیا ہے اور قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف تعلیم تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خصوصی بچوں کی بحالی کو بھی یقینی بنائی جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی میں سینٹر کے ایک خصوصی طالب علم مرحوم علم ایان علی کے نام سے منسوب کی گئی کمپوٹر لیب کے افتتاح اور خصوصی بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب ميں ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن حیدرآباد سلمہ عادل، ڈائریکٹر اپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن کامپلیکس کراچی ندیم ابراہیم، پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی طارق دایو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈی ای ای سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو، سابق ڈائریکٹر جنرل کالجز غلام مصطفی چارن، پروگرام افسر سرسو ہمیرا علی، مینیجر این آر ایس پی مریم، پ پ تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو، ممتاز چنڈ میمن، آفتاب میمن کے علاوہ سینٹر کے اساتذہ، خصوصی طلبہ و طالبات، والدین اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوغے ہوئے معاون خصوصی صادق علی میمن نے مزید کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر خصوصی بچوں کے سینٹرز میں پک اینڈ ڈراپ، کھانہ، یونیفارم، کتابیں، اسٹیشنری، شوز وغیرہ فراہم کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ دیگر تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر مکلی سیمت میرپور خاص و دیگر سینٹرز کو اپ گریڈ کرکے میٹرک تک کلاسیں شروع کی گئی ہیں، اس کے علاوہ سیٹرز کا مرمتی کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسپیشل بچوں کو نہ صرف ایجوکیشن تک محدود کیا جائے بلکہ مختلف قسم کے معذور بچوں کی فزیوتھراپی سمیت انہیں ووکیشنل ٹریننگ دیکر ایسی مہارت دی جائے تاکہ آگے چل کر یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر خود اپنا روزگار کر سکیں اور خودمختیار بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرز میں ٹرانسپورٹ اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوالیفائد لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے ایک ساول کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصل الیکشن کمیشن کا ہے اس میں جو بھی قانونی ضروریات تھیں وہ پوری کی گئی ہیں اور یہ صرف الزامات نہیں ہیں بلکہ جو چیزیں پی ٹی آئی کے چیئرمن کی طرف سے کی گئی ہیں وہ سب تحریری ثبوت ہیں اور اگر کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے یا اپنے اثاثے چھپاتا ہے یا اس میں غلط بیانی کرتا ہے تو اس کو واضح طریقہ کار آئین میں ہے اور آئیں کے تحت ہی الیکش کمیشن نے بڑے عرضے سے تحقیقات کے بعد ہی انہیں نا اہل کیا گیا ہے اور اگر عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلینج کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کا قانونی حق ہے وہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اس سے پہلے کے وزیر اعظم نا اہل ہو سکتے ہیں اس وقت سب چیزیں ٹھیک تھیں اور اب جب اپنی باری آئی ہے اور اپنی چوری پکڑی گئی ہے تو وہ چیخ رہے ہیں یہ ان کی ناجائز اور بلکل غلط ڈمانڈ ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارا ہے اس کے خلاف غلط بیانی کرنا یا دیگر اداروں کو برا بھلا کہنا بہت غلط عمل ہے باقی احتجاج ان کا حق ہے جاکر احتجاج کریں اور کورٹ میں جاکر اپیل کریں، آپ سچ پر ہیں تو آپ کو بینیفٹ ملے گا، اگر آپ کی چوری پکڑی گئی ہے اور ثابت ہوا ہے تو قانونی تقاضے پورے ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے، ان کے لئے میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو والی بات ہے، ان کا اصل چھرا بینقاب ہو چکا ہے اس لئے شور مچا رہے ہیں۔ قبل ازیں معاون خصوصی صادق علمی میمن و دیگر مہمانوں نے خصوصی بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم کئے اور سینٹر میں قائم کئے گئے خصوصی طالب علم مرحوم ایان علی کے نام سے منسوب کمپوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes