بورےوالا ،گورنمنٹ کالج میں مستقل بنیادوں پر پرنسپل کی تعیناتی کو فوری یقینی بنایا جائے شہریوں کا مطالبہ

Published on October 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

بورےوالا (یواین پی)گورنمنٹ کالج میں محکمانہ ضابطے کے مطابق مستقل بنیادوں پر پرنسپل کی تعیناتی کو فوری یقینی بنایا جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بورےوالا کے پرنسپل خوشی محمد شہزاد مدت ملازمت مکمل کر کے رواں ماہ ریٹائر ہو گئے تھے جن کے بعد کالج سنیارٹی لسٹ کو سامنے رکھتے پروفیسر مظفر محمد حسین عارضی پرنسپل کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔لیکن تاحال محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز رکھنے والے شہر کے قدیم ترین اور اہم تعلیمی ادارہ میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کے لیئے درکار طریقہ کار کے مطابق انتخاب کےعمل کا آغاز تاحال نہیں کیا جا سکا ہے جس سے شہریوں سمیت طلبا و طالبات اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔شہریوں نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر سے پرنسپل کے لیئے موزوں اور خواہشمند افراد سے فوری درخواستیں طلب کی جائیں اور کسی قائدانہ صلاحیت کے حامل متحرک اور طویل انتظامی تجربہ رکھنے والےشخص کی اس زمہ دارانہ عہدے پر فوری مستقل تعیناتی عمل میں لائی جائے اور کالج کو تدریسی اور انتظامی بحران کا شکار ہونے سے بچایا جائے تاکہ کالج کا سابقہ شاندار تعلیمی نتائج اور بہترین تعلیمی ماحول کا اعزاز برقرار رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog