ڈینگی مہلک مرض ضرور لیکن احتیاط اور انسدادی اقدامات سے اس پر قابو پانا ممکن ہے رانا محمدیعقوب

Published on October 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

de..
وہاڑی( یواین پی)پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمدیعقوب نے کہاہے کہ ڈینگی مہلک مرض ضرور لیکن احتیاط اور انسدادی اقدامات سے اس پر قابو پانا ممکن ہے پنجاب حکومت کے اقدامات سے ڈینگی کے بارے میں عوام کو آگاہی ملنے سے اس مرض کا زور کم ہو چکا ہے ڈینگی کی افزائش کے سازگار موسم میں عوام احتیاط کا دامن تھام لیں تو اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں انسداد ڈینگی کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی اور کالج کے اساتذہ اور طلبا بھی موجود تھے پرنسپل رانا محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کے لیے نوجوان خصوصا طلبا کا کردار اہم ہوتا ہے انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمہ کے لیے تحریک کی صورت میں کمر بستہ ہو جائیں اور گلی محلوں میں پھیل کر ڈینگی کے انسداد کے لیے جاری کردہ حکومتی ہدایات کو لوگوں تک گھر گھر پہنچائیں تاکہ ہر شخص اس مرض کے اسباب اور اس کے انسداد کے طریقہ کار سے آگاہ ہو جائے ڈی او ماحولیات راناصفدر علی، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں ، میں کاٹھ کباڑ، گملوں ، وغیرہ میں زیادہ دیر تک پانی کھڑا نہ رہنے دیں لیک کرنے والے نل فوری تبدیل کریں چھتوں کی صفائی کریں اوٹائر اس طرح ضائع کریں کہ ان میں پانی کھڑا نہ رہ سکے جسم پرسرخ نشانات بننے، جسم درد رہنے، مسلسل بخار رہنے کی صورت میں فوری قریبی ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں ڈینگی کی بیماری کی علامات کی صورت میں صرف مریض کو پیرا سٹامول دیں کوئی دوسری دوا نہ دیں مریض کی خوراک کا خاص خیال رکھیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes