سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت قتل یا حادثہ ،میڈیا اور حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان؟ایس۔اے۔صہبائی

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تمام عہدیداران و ممبران کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت
اسلام آباد (یواین پی)پاکستان کے معروف سینئر صحافی لوکل چینل کے اینکر ارشد شریف کے کینیا میں پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ارشد شریف گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نجی ٹی وی چینل کی تبدیلی سرکار پالیسی کی ترجمانی کرتے کرتے دیار غیر میں پولیس گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ارشد شریف کا قتل تمام صحافتی برادری کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔اب حق سچ کے علمبردار صحافی نہ تو پاکستان میں محفوظ ہیں اور ناں ہی دیار غیر میں ۔
عالمی ادارے شہید صحافت ارشد شریف کے قتل کے پیچھے خفیہ محرکات کا جلد از جلد پتہ لگائے۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ایس۔اے۔صہبائی نے شہید صحافت ارشد شریف کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کیا۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے تمام عہدیداران و ممبران نے ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور پاکستان کی اعلی قیادت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے شہید صحافت کے اصل قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes