چودھری پرویز الٰہی کا لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

لاہور ( یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بڑی بیٹھک ہوئی۔عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب کی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز شاہ اور حسان خاور بھی شریک تھے۔ملاقات میں لانگ مارچ کے امور پر مشاورت کی گئی جبکہ پرویز الٰہی کی جانب سے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلٰی پنجاب اور عمر ان خان کی ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔ عمران خان سے ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اور صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes