تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے پروجیکٹوں کا آغاز کرنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے سردار غلا م صادق خان

Published on June 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

Sardar
مظفر آباد( یواین پی)سردار غلا م صادق خان ، سپیکر قانون ساز اسمبلی ، آزاد کشمیر نے ناڑی کے مقام پر پل کے افتتاح کے موقع پر کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے پروجیکٹوں کا آغاز کرنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ بنیادی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے جسے پیپلز پارٹی احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کو ان کے حقوق دلوانا اوربنیادی سہولیات دینا اپنا فرض سمجھتی ہے۔ کشمیری عوام لٹریسی ریٹ یعنی تعلیمی میدان میں بہت ایڈوانس ہیں انہیں اگر بنیادی سہولیات دی جائیں تو وہ ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کے برابر ڈلیور کر سکتے ہیں ۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قمبہ اور برادری کا نام ہے جو سیاسی عمل کو عبادت سمجھتی ہے اور آنے والے عام انتخابات میں تعلیمی پیکج ، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو ہی کارکردگی کی بنیاد بنائے گی۔ گزشتہ ۵۰ سال میں آزاد خطے میں حکومت کرنے والے پیپلز پارٹی کی گزشتہ ۵ سال کی تعمیر و ترقی کا موازنہ کرلیں ۔ پیپلز پارٹی عوام کو بہتریں منصف سمجھتی ہے اور وہ عوام کے فیصلے بھی تسلیم کرے گی ۔ آزاد کشمیر کے عوامی جلسوں سے چیئرمین بلاول بھٹو کا خطاب کشمیری قوم کے مستقبل کا ایک ویژن ہے اور پیپلز پارٹی اس ویژن کو لے کر باشمول مسئلہ کشمیرتمام مسائل کے حل کے لیے میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے وزراء کے رویؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ یاد رکھیں کہ آزاد خطے کی کشمیری عوام گاجر ، مولی نہیں جنہیں وہ آسانی سے ہضم کر لیں گے۔ کشمیری عوام شعوری طور پر ہمالیہ کی بلندیوں سے بھی اونچی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے کردار ، کارکردگی اور بھٹو کا ویژن چاہیئے جس کے لیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کشمیری عوام کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور تحریک آزادی کو تقویت دینے کے لیے مصروف عمل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes