بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی خلاف ورزی ہے الطاف حسین

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی خلاف ورزی ہے ملک و قوم کی سلامتی کشمیر کی آزادی کلئے دعاگو ہیں الطاف حسین تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما الطاف حسین تنیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے جس دن بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی۔ 75سال گزرنے کے بعد بھی بوڑھے، جوان، خواتین اور یہاں تک کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں بھارتی افواج کا اصل چہرا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو دکھانے کلئے عو پرآزم ہے بھارت نے27 اکتوبر کو تمام انسانی حقوق روندھتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں زبردستی اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کردیا الطاف حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ آج کہ دن ہم کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ اظھار یکجھتی اور بھارتی افواج کے قبضے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بشمول انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ عالمی رہنما رانا بشارت علی خان کشمیری عوام پر ظلم کے خاتمے اور ان کو آزادی سے جینے کا حق دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حق خود ارادیت کی اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم رکھتے ہیں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں 27 اکتومبر ایک سیاہ دن ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy