ٹھٹھہ، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے “یوم سیاہ” کے موقع پر شاندار ریلی

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آريسر اور اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری ڈاکٹر راشد چنہ کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے “یوم سیاہ” کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے مکلی پریس کلب تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی – ریلی میں شرکت کرنے والوں نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور پلے کارڈز اٹھاکر کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی – اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آريسر اور اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری ڈاکٹر راشد چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم کے خلاف ہم اپنا آواز بلند کرتے رہینگے – آج کے دن پر جموں کشمیر پر بھارت نے زبردستی قبضہ کیا اور ان کو حقوق سے محروم کیا گیا، یہی سبب کہ ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے – انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کراتے ہوئے کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے میں اپنا کردار ادا کیا جائے – ریلی میں روینیو، تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، انفارميشن سمیت مختلف محکموں کے افسران و عملے کے علاوہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور اسکولی طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes