حکومت عوام کو 242 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،چوہدری عابد شیر علی

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

Abid-Sher-Ali9-400x241 

اسلام آباد۔۔۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی 30 جون تک 32 ارب روپے کی وصولی کا ہدف پورا کرے گی۔ گزشتہ ماہ بجلی کے بقایا جات کی مد میں 70 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے‘ حکومت عوام کو 242 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ پاور پلانٹ کی بہتری کا عمل جاری ہے‘ حکومت بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو ریگولر ادائیگی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 20 ارب روپے جاری کئے ہیں‘ لوڈشیڈنگ میں آہستہ آہستہ کمی لائی جارہی ہے‘ بجلی پیدا کرنے والے ا داروں کے 270 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے‘ تمام سازشی عناصر پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے عمران خان نے نہیں دیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy