ممبران قومی اسمبلی کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہو جائیگی: فواد چودھری کو خدشہ

Published on June 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے قومی اسمبلی میں بہت بڑی تعداد ممبران کی بیمار ہو جائیگی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال، پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب سمیت دیگر ارکان اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے لکھا کہ میں نے جب ویڈیو سیشن کی تجویز دی تو مسلم لیگ کی لیڈرشپ نےاس تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ٹویٹر پر فواد چودھری نے مزید لکھا کہ تجویز کو مسترد کرنے والے اب وہ تمام لیڈرز نہ صرف خود کورونا کا شکار ہیں بلکہ معاملات جس طرح ہاتھ سے نکل رہے ہیں لگتا ہے کہ بہت بڑی تعداد ممبران کی بیمار ہو جائیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy