اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، عمران خان

Published on October 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق کہا ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ نے بیساکھیوں پر کھڑا کیا ہوا ہے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بیساکھیوں پر کھڑا کیا ہے، چوروں کی حکومت ہے اور حکمرانوں پر کرپشن کے کیسز ہیں، حکومت سے معیشت سنبھل رہی ہے نہ ہی گورننس کے مسائل حل کر پائے ہیں، کسی جانب سے بھی مداخلت نہیں چاہتے، ہماری منزل صرف الیکشن ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مداخلت وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں لڑ سکتے اور حکمرانوں کے ساتھ عوام نہیں ہے، حکمران چاہتے ہیں بیک ڈور مذاکرات کریں، امریکا کے گھٹنے پکڑیں، پاکستان تحریک انصاف کو کسی کی مدد نہیں چاہیے، میں 200 سالہ کرکٹ کی تاریخ میں نیوٹرل امپائر لایا، میں نے صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم لانے کی کوشش کی، حکمرانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہیں آنے دیا، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے ملک میں صرف اور صرف صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں اور عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog