قطری افواج کیساتھ دفاعی،سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، آرمی چیف

Published on November 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ)سالم حمد عقیل النابت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،قطری کمانڈرنے علاقائی امن و استحکام اور قطری فوج کی تربیت میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتی ہے،پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے،ملاقات میں باہمی و پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورقطری امیری ایئر فورس کے سربراہ کے درمیان مسلح افواج کی تربیت اور پیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题