وہاڑی ،دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لیے دعائیہ تقریب

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

vehari
وہاڑی( یواین پی)ضلعی انتظامیہ کی مطرف سے پشاور سکول میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ڈی سی او کمپلیکس کی جامع مسجد میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اے سی کامران خان، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی، ایس این اے محمد خرم سلیم ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی شاہد نیاز اور دیگر افسران اور اہلکاران اور سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی وہاڑی میاں آصف خورشید شریک ہوئے بعدازاں مسجد میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی دریں اثناء کامسیٹس یونیورسٹی میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ایک دعائیہ تقریب ہوئی جس مٌن ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ، ڈاکٹر شاہد ، داکٹر ساجدحیدر، ڈاکٹر منتظم ، ڈاکٹر اسحاق، ڈاکٹر منیر ، علی افتخار، اظفار چودھری ، نعمان یاسین ، انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر اکرم پنوار، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ،پلان پاکستان کے عبدالرشید عباسی ،کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کیاس موقع پر شہداء کے لیے شمعیں جلائی گئیں اور پھول رکھے گئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، دہشت گردوں کے قلع قمع میں مصروف پاک فوج کو خراج تحسین اور اس آپٖریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، دہشتگردی کی کھلی مذمت کی گئی ڈاکٹر ساجد حیدر کے شعر نے شرکاء کی آنکھیں نم کردیں’’اب تو سانسوں میں تسلسل نہ لفظ بول رہے ہیں ۔پھول بچوں کے لاشے نہ کفن بول رہے ہیں ، صحن مکتب میں خاموشی سی عجب چھائی ہے ۔درودیوار کی نظروں سے زخم بول رہے ہیں’’ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کی ہر سطح پر مذمت کی جائیگی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes