ہم انصاف کے لئے ھائی کورٹ اینٹی کرپشن نیب ایف آئی اے میں جائیں گے عمران علی

Published on October 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)میرپور بھٹورو کے رہائشی عمران علی ولد خادم علی خواجہ نے مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری اصل رہائش میرپور بھٹورو کی ہے اور حال ہی میں کراچی میں رہ رہا ہوں میری 2019 کی سروے نمبر 76 ایکڑ جوکہ دیھ چوبندی واسو شاھ تعلقہ و ضلع سجاول میں ہے جوکہ گائوں محمد صدیق لوٹھیو کے رہائشی پرائمری ٹیچر گل حسن ولد محمد صدیق لوٹھیو کو مقاطی پر دی ہوئی ہے جس میں سے پہلے سال کے دس لاکھ روپے اور باقی سالوں کے ساڑھے دس لاکھ روپے مقاطی کے اسکو مجھے دینے تھے مگر پہلے ایڈوانس میں دس لاکھ دینے کے بعد باقی دو سالوں کے بقایاجات 21 لاکھ روپے مقاطی کے گل حسن دینے کو تیار نہیں ہے عمران علی خواجہ نے مزید کہا کہ مقاطی کے پیسے مانگنے پر پرائمری ٹیچر گل حسن لوٹھیو زمین کا حقدار بن کر زمین ہڑپ کرنا چاہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقاطی کی رقم نہ ملنے پر سینئر سول جج سجاول کی عدالت میں درخواست بھی دائر کی جہاں مقاطیدار ٹیچر گل حسن لوٹھیو نے اپنے جعلی گواہوں رمضان لوٹھیو احمد لوٹھیو کی جعلی دستخط سے دو رسیدیں پیش کی ہیں جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ مقاطی کی ساری رقم مجھے ادا کردی گئی ہے جس میں میری جعلی دستخط بھی دکھائی گئی ہیں گل حسن لوٹھیو نے مختیار کار سجاول کو درخواست دیکر کہا ہے مزکورہ تمام زمین میرے پاس مقاطی پر ہے اور اس زمین کا مالک دوسری پارٹی سے زمین بیچنا چاھتا ہے اس لئے اس کا کھاتہ تبدیل نہ کیا جائے جبکہ ہم نے سجاول کی عدالت میں مقاطی کی رقم حاصل کرنے کے لئے دعوا داخل کیا کہ اس فراڈی مقاطیدار نے ہماری سروے زمین کو بیچنے کے جعلی ایگریمنٹ فرحان شمس میمن سے اسٹیسٹ کراکر عدالت میں پیش کئے ہیں جبکہ زمین ہم نے بیچی تک نہیں ہے اس فراڈی نے ہم سے بڑا فراڈ کرکے دھوکہ کیا ہے ایگریمنٹ میں جعلی دستخط کے ساتھ شناختی کارڈ نمبر بھی غلط دیا ہے یہ فراڈی ہماری زمین ہڑپ کرنا چاھتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اور ہمارے رشتے داروں کی اسی دیھ میں دو ہزار ایکڑ سے زائد زمین ہے یہ نہ ہو کہ یہ شخص پوری زمین پر ہی قبضہ نہ کرلے کیونکہ اس کا کرمنل افراد سے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائیے ہم انصاف کے لئے ھائی کورٹ اینٹی کرپشن نیب ایف آئی اے میں جائیں گے انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی سجاول سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائیے اور ہماری زمین پر قبضہ کرنے والے ٹیچر گل حسن لوٹھیو کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme