جس شخص کے دل میں تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

Published on October 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

\"1\"
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص جنت میں نہ جائے گا جس کے دل میں رتی برابر بھی غرور اور گھمنڈ ہو گا۔ ایک شخص بولا کہ ہر ایک آدمی چاہتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا ( اوروں سے ) اچھا ہو، ( تو کیا یہ بھی غرور اور گھمنڈ ہے؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی پسند کرتا ہے۔ غرور اور گھمنڈ یہ ہے کہ انسان حق کو ناحق کرے ( یعنی اپنی بات کی پچ یا نفسانیت سے ایک بات واجبی اور صحیح ہو تو اس کو رد کرے اور نہ مانے ) اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔
مختصر صحیح مسلم
54 :

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog