غربت اور مفلسی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے والوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یوا ین پی)اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ عظیم ہیں وہ لوگ جو نفسا نفسی کے اس دور میں دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ اللہ کی خوشنودی سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں ۔ہمیں ان لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے جو غربت اور مفلسی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں الحاشر ٹرسٹ کی فلاحی خدمات پر ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحاشر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے ٹرسٹ کے چیئرمین محمد سرور علوی کے ہمراہ 40سے زائد مرد ، خواتین مستحقین میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب نقد رقوم تقسیم کیں چیئرمین الحاشر ٹرسٹ محمد سرور علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ٹرسٹ کا بنیادی مقصد ایسے افراد کی مالی معاونت اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے جو وسائل نا ہونے کی وجہ سے اپنے خاندان کی کفالت نہیں کر سکتے مستقبل میں ایسے بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دیے جائیں گے جو غربت کی وجہ سے اپنے تعلیمی اخراجات برادشت نہیں کر سکتے علاوہ ازیں ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے غریب خاندانوں میں جہیز فنڈ کی تقسیم بھی کی جائے گی اس موقع پر ٹرسٹ کے عہدیداران ،میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes