مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی رائیونڈی حکمرانوں کی پیداکردہ ہے سلیم بھٹی

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

DSC_0013
بہاولپور (یواین پی)مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی رائیونڈی حکمرانوں کی پیداکردہ ہے۔تجارت کے رسیا حکمرانوں کو غریب عوام کا خون چوسنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔محمد سلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور و سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کارکنوں سے کڈ والہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری اصغر علی گل تحصیل صدر یزمان۔کنیز کوثر تحصیل صدر یزمان خواتین ونگ۔لیاقت علی قادری جنرل سیکریٹری یزمان،میاں ریاض بھٹیاور دیگر کارکن بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،افراط زر،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بجلی کے جھوٹے اور دہلادینے والے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام الناس کو بجلی چور حکمرانوں کی عیاشیوں کے بل بھی ادا کرنا پڑرہے ہیں۔حکمرانوں کو 300 ارب روپے کا پرائیویٹ پاور کمپنیوں کوسرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر قابو پانا ناممکن ہے حکومت کو ایف بی آر کے زریعے نادرا کی مدد سے ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھا کر مالی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ حکومت پنجاب کا رمضان پیکج بھی سیاسی ڈھکوسلہ ہے جس سے لیگی عہدیدار ہی مزے اْٹھائیں گے۔غریب عوام افطاری بھی روزے سے ہی کرنے پر مجبور ہوں گے۔سلیم بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں اس کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کے لئے حکمرانوں کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نہیں لائے گی ۔کیوں کہ اس کا فائدہ طالع آزما سامراجی حاشیہ بردار اْٹھائیں گے۔میڈیا ہاؤس اور ادارے کی جنگ میں حکمرانوں کو جرأت کے ساتھ عوام اور قومی مفادات میں فیصلے خود کرنا ہوں گے تاکہ ملک میں سیاسی نظام مظبوط ہو۔کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوں گے۔کسی میڈیا ہاؤس کی بندش سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔اس سے نہ صرف ہزاروں صحافی کارکن بے روز گار ہوں گے بلکہ آذادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حق کی بھی نفی ہوگی جو پیپلز پارٹی کو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہوگی۔صدر ذرداری نے اپنے دور اقتدار میں ایسے بے شمار چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ذاتی اناؤں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے استحکام جمہوریت اورآئین کی بالادستی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اب اگر عوام نے میاں برادران کو مینڈیٹ دیا ہے تو انہیں چاہئے کہ قومی اور ملکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور عوامی مسائل کو حل کریں۔اس موقع پر اصغر علی گل اوردیگر نے یزمان بھر میں پارٹی کی تنظیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے پارٹی کو ازسر نو منظم کرنے کا عہد کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme