سال کا دوسرا ور آخری چاند گرہن (آج)ہوگا

Published on November 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

چاند گرہن کا آغاز 1بجکر 2منٹ پر ہوگا، 3بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا
لاہور (یواین پی) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج (منگل) ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیاء کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1بجکر 2منٹ پر ہوگا، 3بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، 4بجے گرہن عروج پر ہوگا۔واضح رہے کہ چاند گرہن کا اختتام 6بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy