نریندر مودی رواں سال ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے

Published on July 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments
04
نئی دہلی ۔۔۔ بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی رواں سال ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔نئی دہلی میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ویلیم برن سے ملاقات کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے امریکی صدر بارک اوبامہ کا دورہ امریکہ کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔ بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کیمطابق امریکی نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ دونوں جمہوریتوں کے درمیان تعلقات دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے طاقتور قوت ثابت ہوگی۔ ویلیم برن نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مظبوط بنانے سے متعلق امریکی صدر اوباما کی خواہش بھارتی تک پہنچائی۔ بیان مہں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں بھارتی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین ملاقات میں جدیدٹیکنالوجی،توانائی،انسداد دہشت گردیاور معلومات کے تبادلہ سمیت متعدد امور زیر بحث آئیں گی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes