فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاء ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاء ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جاری قلت بدستور برقرار ہے جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی سٹور میں سستے گھی اور کوکنگ آئل سمیت دالیں، بیسن اور دیگر اشیاء نایاب ہو کر رہ گئی ہے۔اس صورتحال سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز کا نیا نظام عام لوگوں کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے اور یہ نظام ان کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔سبسڈائزڈ اشیا کا حصول مشکل تر ہو گیا۔سبسڈائزڈ اشیا کا حصول مشکل تر ہو چکا، تصدیقی میسج پر کوڈ نہ ملنے پر لوگ پریشانی کا شکار، کہتے ہیں چار چار دن کوڈ نہیں آتا، بچوں کو چاردن کہاں سے لاکر کھلائیں۔آج کی بھوک چار دن بعد کیسے مٹائیں یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف درد سر بن گیا۔تصدیقی کوڈ کا مسئلہ دن بدن پریشانی بڑھانے لگا۔سبسڈائز ڈ گھی، سستی چینی اور آٹے کا حصول تصدیقی کوڈ کے ایس ایم ایس سے مشروط۔میسج کرنے کے باوجود کئی کئی گھنٹے تصدیقی کوڈ کا نہ ملنامعمول بن چکا۔حکومت آسانی پیدا کرنے کی بجائے لوگوں کیلئے پریشانی کا نظام لاگو کررہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کی جانب سے صارف تصدیقی کوڈ وصول ہونے کے بعد ہی سبسڈی کا اہل ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme