ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز نے رکن صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کے ہمراہ سرگودھا روڈ کا دورہ کیا

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز نے رکن صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کے ہمراہ سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اور شہر کی مرکزی شاہراہ کی جاری تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہدایت کی کہ سٹرک کی تعمیر ومرمت کا کام تیز رفتاری سے مکمل کریں تاکہ شہریوں کو آمدورفت کی معیاری سروسز فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی مراحل کی نگرانی کریں اور تعمیراتی مراحل کے دوران شہری حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ایم پی اے شکیل شاہد نے سٹرک کی تیز رفتار تعمیر پر زوردیا اور کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو ہر شعبہ میں معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور بالخصوص سٹرکوں کی معیاری تعمیر کی جارہی ہے۔اس موقع پر چیف آفیسر نے سٹرک کی تعمیر ومرمت وبحالی کے لئے دستیاب فنڈز اور تازہ ترین تعمیراتی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes