اوکاڑہ کی ڈائری۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے

Published on November 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments


اوکاڑہ کی ڈائری۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے
منڈی احمد آباد سے پسند کی شادی بارات لے کر آئے دولہا کے ساتھ فراڈ
اوکاڑہ دولہا کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔منڈی احمد آباد سے پسند کی شادی بارات لے کر آئے دولہا کے ساتھ فراڈ ہو گیا۔دولہن اور اسکے کے اہل خانہ گھروں کو تالے لگا کرفرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے رہائشی شہادت نامی نوجوان کی فیس بک پر اوکاڑہ کے گاوں 53ٹو ایل کی رہائشی گڑیا نامی لڑکی سے دو ماہ قبل دوستی ہو گئی۔ لڑکے نے پسند کی شادی کی خواہش کی تو دولہن گڑیا نے ایک لاکھ کے قریب رقم اور دیگر سامان دولہا والوں سے لیتے ہوئے آج بارات لانے کو کہا جب شہادت علی بینڈ باجے کے ساتھ اپنے دوستوں فیملی اور عزیز و اقارب کے ساتھ دولہن کے گھر پہنچے تو دولہن اور اس کے اہل خانہ مکان کو تالے لگا کر رفو چکر ہو گئے۔دولہا کے ساتھ آئے باراتی دولہن کو تلاش کرتے رہے لیکن دولہن اور اس کے گھر والے روپوش ہو گئے تھے۔باراتیوں نے مقامی تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کی تو ایس ایچ او صدر مہر اسماعیل موقع پر پہنچے اور دولہا شہادت اور باراتیوں کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد دولہا اور باراتی بغیر دولہن لیے منڈی احمد آباد روانہ ہو گئے
عدالت کا اجتماعی زیادتی کے دو ملزمان کو دو،دو بار سزائے موت کا حکم
اوکاڑہ عدالت نے اجتماعی زیادتی کے دو ملزمان کو دو،دو بار سزائے موت کا حکم سنادیا جبکہ ایک ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ملزمان نے ایک سال قبل ایک گونگی بہری بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تفتیشی افسر نے میرٹ پر تفتیش اور ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی کی عدالت نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایک اجتماعی زیادتی کے مقدمہ نمبر 1504/21 کے نامزد ملزمان نوشا ولد حامد علی، آرس علی ولد علی احمد اور حنیف پر استفاثہ سچ ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان نوشا اور حنیف کو 2/2 بار سزائے موت اور جرمانہ جبکہ تیسرے ملزم آرس علی کو عمر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سُنایا۔مقدمہ کی تفتیش ایک لیڈی سب انسپکٹر ریحانہ تفتیشی افسر نے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی اور ٹھوس شواہد عدالت کو پیش کئے تھے۔ ملزمان نے نومبر 2021 میں ایک 13 سالہ گونگی بہری لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان کے خلاف مورخہ 10-11-2021 کو تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 1504/21 بجرم 376/375اے ت پ رجسٹرڈ کیا گیا تھا
چھ مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کی کار اور موٹرسائیکلیں لے اڑے
چوری کی چھ مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کی کار اور موٹرسائیکلیں چُرا کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جندراکہ کے رہائشی اختر علی نے اپنی لاکھوں روپے مالیت کی کار گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں ارشاد ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی نعیم اسلم نے اپنی موٹرسائیکل نواحی قصبہ 51 ٹوایل کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں حضرت کرمانوالہ کے رہائشی محمد امجد نے اپنی موٹرسائیکل نواحی قصبہ 55 ٹوایل کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 50 ٹوایل کے رہائشی عدنان عابد نے اپنی موٹرسائیکل کمپنی باغ اوکاڑہ کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ گہل سنگھ کے رہائشی ملک شہزاد احمد نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ جلانوالی کے رہائشی غلام مصطفی کے گھر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل اور بکرا چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں
پنجاب کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں کبڈی میچ کا انعقاد
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ویژن کی روشنی میں پنجاب کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہزاروں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ویژن کی روشنی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے سربراہ ڈی سی عرفان کاٹھیا کی جانب سے پنجاب کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے جناح اسٹیڈیم میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ شائقین ہزاروں کی تعداد میں کبڈی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود۔ڈی سی عرفان کآٹھیا۔پولیٹکل اسسٹنٹ وزیر اعلی میاں رشید بوٹی۔چوہدری سلیم صادق سمیت انتظامی افسران بھی میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ ریجن بھر میں کروائے جائیں گے۔کمشنرجاوید اختر محمود۔ڈی سی عرفان کاٹھیا اور دیگر مہمانوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نقد کیش انعام بھی دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy