اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری کرسمس ”کل“ منائے گی

Published on December 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی تقریب کیتھڈرل چرچ مال روڈ پر منعقد ہوگی
اسلام آباد/لاہور (یواین پی) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارکل 25دسمبر کو منائے گی، اس سلسلہ میں گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملکی سلامتی، امن وامان اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی تقریب کیتھڈرل چرچ مال روڈ پر منعقد ہوگی۔اس کے علاوہ ڈون باسکو‘نولکھا اور دیگر چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں بھی کرسمس کی دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی جن میں حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کے حوالے سے مذہبی گیت گائے جائیں گے اور شرکاء کو مقدس مشروب پیش کیا جائے گا۔ مسیحی برادری کی طرف سے کرسمس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے جائیں گے۔کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سربلندی اور حفاظت کے لئے افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کرسمس پر پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔کرسمس کے موقع پر24 اور 25 دسمبرکو دعائیہ تقاریب کے موقع پر گرجاگھروں میں آنے والے افراد کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes