پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں،پیپلزپارٹی میں میرا ایک مقام ہے، اعتزاز احسن

Published on November 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے یہ کہہ کر خود کو شرمندہ کروا رہے ہیں، پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں،پیپلزپارٹی میں میرا ایک مقام ہے، میں پی ٹی آئی میں بالکل نہیں جارہا، میرا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں نا ہی کوئی ٹویٹ کرتا ہوں ۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل میں ایک بات واضح ہے کہ یہ کنٹریکٹڈ کلنگ ہے، اس میں ملکی ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا کہ ارشد شریف نے فرنٹ لائن میں جاکر شمالی وزیرستان میں جاکر فوج کے سپوکس پرسن بن کر بڑے زبردست پروگرام کیے تھے، ارشد شریف کا فوج کے ساتھ اچھا تعلق رہا۔انہوں نے کہاکہ ارشد شریف کے قتل میں ’را‘ بھی ملوث ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ایک بڑے اینکر نے بلیک واٹر کی بات کی تھی، کہ وہاں بلیک واٹر کے بندے بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے جب ارشد وہاں سے گئے تو وہ بندے بھی چلے گئے تھے۔ایک بار مبینہ طور پر ہمارا بلیک واٹر سے ٹاکرا ہوا تھا جب ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے نوجوان مار دیے تھے لیکن پھر اس کو امریکا لے گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy