مسکان جے نے موسیقار ذوالفقار عطرے کی کمپوزیشن پر مبنی پنجابی گانا ریکارڈ کروایا

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,862)      No Comments

MJ
لاہور (یو این پی) گلوکارہ ،ماڈل و اداکارہ مسکان جے نے معروف موسیقار ذوالفقار عطرے کی کمپوزیشن پر مبنی پنجابی گانا ریکارڈ کروایااس سلسلے میں وہ کراچی سے خصوصی طور پہ لاہور آئیں تھیں یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے نے بتایا کہ اب تک میں نے بے شمار گانے ریکارڈ کرائے ہیں جس میں کچھ پاکستا ن اور کچھ بھارت میں ریکارڈ ہوئے پنجابی گانے کے لئے میں خصوصی طور پہ کراچی سے لاہور آئی کیونکہ گانے کا ٹریک کچھ ایسا تھا کہ جس میں لاہور کی روایتی ڈھول کی تھاپ تھی اب اس گانے کی ویڈیو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوگی انہوں نے بتایا کہ ذوالفقار عطرے کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题