چھ روزہ تک جاری رہنے والے سالانہ انٹر ہاؤس سپورٹس مقابلہ جات اختتام پذیر

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

کرکٹ،ہاکی،فٹ بال،والی بال، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں طلبہ نے بھر پور حصہ لیا
اوکاڑہ (یواین پی) کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں چھ روزہ تک جاری رہنے والے سالانہ انٹر ہاؤس سپورٹس مقابلہ جات اختتام پذیرہوگئے، کرکٹ،ہاکی،فٹ بال،والی بال، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں طلبہ نے بھر پور حصہ لیا،پرنسپل پروفیسرعامر رؤف، وائس پرنسپل پروفیسر لیاقت علی نے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جرنلسٹ / صدر سماجی تنظیم ’ماڈا‘ محمد مظہررشید چودھری کاتعارف سپورٹس ایڈیجوٹینٹ کیپٹن عزیز، سپورٹس آفیسر صدام حسین،پبلک ریلیشن آفیسر نجیب الحق تابش سمیت دیگراساتذہ سے کروایا، انٹرہاؤس کرکٹ چیمپئن شپ، فٹ بال اور ایتھلیٹکس میں سکندر ہاؤس نے کامیابی حاصل کی جبکہ باسکٹ بال اقبال ہاؤس،ہاکی جوہر ہاؤس اور والی بال میں جناح ہاؤس نے جیت اپنے نام کی، تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد مظہررشید چودھری نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلہ جات طلبہ کے لیے انتہائی ضروری ہیں، کھیلوں سے ٹیم ورک اور سپورٹس مین اسپرٹ جیسی اہم زندگی کی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملتاہے،پرنسپل پروفیسرعامر رؤف نے اس موقع پر کہا کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں ہر سال کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواتے ہیں تاکہ طلبہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے اْنکی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع ملے،تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاتا جوکہ طلبہ کی شخصیت کی نشوونما کے لیے اہم ہے، بعدازاں مہمان خصوصی محمد مظہررشید چودھری نے پرنسپل پروفیسرعامر رؤف کے ہمراہ سپورٹس مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو گولڈ، سلور اور براؤن میڈلز پہنائے جبکہ آخری روزسکندر ہاؤس کو شاندار کارکردگی پراول آنے پرہاؤس ماسٹر محسن رشیداور کھلاڑیوں کو ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹرافی جناح ہاؤس کے ماسٹراظہر سلطان اور کھلاڑیوں کو دی گئی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题