قومی کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 24 مئی کو ہوں گے

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

4
اسلام آباد ۔۔۔ قومی کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 مئی کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ یہ ٹیم آئندہ ماہ ایران کے ساتھ تین دوستانہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرورکے مطابق ایک روزہ ٹرائلز میں 22 کھلاڑیوں کو مدعوکیاگیا جن میں سے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز چیئرمین سلیکشن کمیٹی بریگیڈئر غلام جیلانی لیں گے۔ محمد سرور نے کہاکہ ایران کے ساتھ 3 دوستانہ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ 2 سے 9 جون تک ایران کے شہر تہران میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 2جون کو روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سیریز کیلئے باصلاحیت اورمستند کھلاڑیوں کو بھیجیں گے اوروہ توقع رکھتے ہیں کہ سیریز میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy