کچن گارڈننگ پروگرام کا مقصد زرعی ادویات سے پاک تازہ سبزیاں فراہم کرنا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

27-10-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کا مقصد عوام الناس کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے زرعی ادویات سے پاک تازہ سبزیاں فراہم کرنا ہے یہ بات انہوں نے ڈی او زراعت وہاڑی کے دفتر میں کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی سبزیوں کے بیجوں کے رعایتی نرخوں پر فروخت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری، ڈی او زراعت علیم رضا زیدی، ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطاء الرحمن ، کاٹن باٹنسٹ ڈاکٹر غلام سرور ڈی ڈی او زراعت راؤ اشفاق، زراعت آفیسر ٹینیکل محمد طارق، فیلڈ اسسٹنٹ محمد مشرف بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا کچن گارڈننگ پروگرام شہریوں کے ماہانہ کچن خرچ میں کمی کا ایک ذریعہ ہے شہری اپنے گھروں میں گملوں ، لکڑی کے کریٹوں اور خالی قطعات اراضی پر موسمی سبزیاں اگا سکتے ہیں جس کے لیے رعایتی نرخوں پر عمدہ قسم کے بیج حکومت کی طرف سے فراہم کئے جا رہے ہیں جو زراعت افسران کے دفاتر میں قائم کاؤنٹرز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کہ ان سبزیوں کی کاشت اور دیکھ بھال کاطریقہ کار بھی محکمہ زراعت کی طرف سے تحریری طور پر ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے اس موقع پر ڈی او زراعت علیم رضا زیدی نے بتایا کہ موسم سرما کی سبزیوں میں پالک ،سرسوں ، مولی ، گاجر، شلجم ، سلاد، میتھی کے بیج فراہم کئے جا رہے ہیں

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے محرم الحرام کے حوالہ سے ڈی سی او آفس میں مرکزی کنٹرول قائم کر دیا
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے محرم الحرام کے حوالہ سے ڈی سی او آفس میں مرکزی کنٹرول قائم کر دیا ہے اور عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا مشتبہ شخص یا شے کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے مرکزی کنٹرول روم کے فون نمبر 067-3361095پر اطلاع کریں یہ کنٹرول روم محرم الحرام کے ایام میں 24گھنٹے کام کریگا اس سلسلہ میں ڈی سی او آفس کے سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں اور ڈیوٹی سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes